بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Friday, 19 June 2026 | پاکستان: 4 محرم 1448

ملک میں مہنگائی کی شرح کم ہوکر 4.1 فیصد پر آ گئی ہے، عظمی بخاری

Friday, 3 January, 2025

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے دعوی کیا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح کم ہوکر 4.1 فیصد پر آ گئی ہے، مریم نواز نے مہنگائی میں کمی کے لیے سرتوڑ کوششیں کیں اور وہ انتقامی کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کیدوران انہوں نے کہا کہ مریم نواز پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہی ہیں اور اس سلسلے میں پنجاب میں مفت سولر پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت 1 لاکھ سولر پینل تقسیم کیے جائیں گے۔انہوں نے وزیراعظم کی مہنگائی میں کمی کے لیے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، اور کہا کہ کرنٹ اکانٹ سرپلس ہوگیا ہے، اور حکومت نے مہنگائی کا رونا رونے کے بجائے عملی کام کر کے دکھایا ہے۔عظمی بخاری نے نے یہ بات بھی واضح کی کہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، اور اسکالرشپس اور لیپ ٹاپ میرٹ پر دیے جا رہے ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *