وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان کو کمزور کرنے کی سوچ رکھنے والوں کو آزاد نہیں چھوڑ سکتے۔سرفراز بگٹی نے سینٹرل پولیس آفس میں یوم شہدائے پولیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کے لواحقین کے لیے حکومت ہر اقدام کرے گی، اس ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ صوبے کو جب بھی حقوق ملے وہ پارلیمینٹ سے ملے ہیں، ہمارے ملک میں بہت سی سازشیں کی گئیں، بلوچستان میں ماضی میں دہشت گردی کا بازار گرم کیا گیا، ہم نے اپنے شہدا کے خون کا بدلہ لیا ہے۔وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ پرامن احتجاج کے نام پر عام شہریوں کو اغوا کیا گیا، خواتین کو ڈھال بنا کر بلوچستان کی روایات کو پامال کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت مذاکرات سے انکاری نہیں ہے لیکن کسی کو بھی ملک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں ہے، تشدد برپا کرنے والے ہرگز پرامن شہری نہیں ہیں۔
پاکستان
بلوچستان کو کمزور کرنے کی سوچ رکھنے والوں کو آزاد نہیں چھوڑ سکتے ، سرفراز بگٹی
- by Daily Pakistan
- اگست 4, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 213 Views
- 4 مہینے ago