بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 28.2°C
Tuesday, 16 June 2026 | پاکستان: 1 محرم 1448

بھارتی اور پاکستانی لوگوں میں کوئی فرق نہیں ہے ،سنیدھی چوہان

Sunday, 4 August, 2024

معروف بھارتی گلوکارہ سنیدھی چوہان نے پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کی ہے۔سنیدھی چوہان نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ میں نے بہت سارے پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کیا ہے اور میں جب پاکستانیوں سے ملتی ہوں تو مجھے لگتا ہے کہ ہم بالکل ایک جیسے ہیں کیونکہ ہمارا بات کرنا اور ہمارے کھانے سب کچھ ایک جیسے ہیں۔بھارتی گلوکارہ نے بتایا کہ میں جب بھی امریکا یا برطانیہ جاتی ہوں تو وہاں پر بھی بہت سارے پاکستانی دوست ملتے ہیں اور ان سے مل کر بھی ایسا ہی احساس ہوتا ہے کہ ہم ایک ہی جیسے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ دونوں ملکوں کے لوگوں کے درمیان اپنائیت کی وجہ پاکستانی میوزک ہے جو سرحد پار سے آ رہا ہے، فلم انڈسٹری پاکستان کی بہت زیادہ بڑی نہیں ہے مگر وہاں کا میوزک بہت زیادہ اور زبردست ہے۔سنیدھی چوہان نے کہا کہ پاکستان میں گلوکاروں کو بہت پیار اور محبت دی جاتی ہے اور وہاں کے گلوکاروں کو بھارت میں بہت پیار ملتا ہے تو جہاں پر میوزک تیار کرنے کی وجہ محبت ہو تو اس میں خلوص ہی ہوگا اور اس کو سن کر اچھا محسوس ہوتا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *