انٹرٹینمنٹ

”بیٹا بڑوں سے ایسے بات نہیں کرتے،شاہ رخ خان کا ناقد کو کرارا جواب

’منت‘ گھر خریدنے کیلئے میرے پاس پیسے نہیں تھے، شاہ رخ خان کا انکشاف

ممبئی:شاہ رخ خان نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر مداحوں اور ٹویٹر صارفین کے ساتھ سوال جواب کا ایک سیشن رکھا جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں۔کنگ خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں پہلے ہی واضح کردیا تھا کہ سوال اور جواب تفریحی انداز میں ہونے چاہیے تنقید سے گریز کریں،اداکار نے ٹویٹ میں لکھا کہ آئیے سوال جواب کا ایک سیشن شروع کرتے ہیں مگر صرف تفریحی سوال جواب،سال کے آغاز میں کوئی سنجیدہ بات نہیں۔ایک ٹویٹر صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان کو ریٹائرمنٹ لینے کا مشورہ دے ڈالا،صارف نے لکھا کہ”پٹھان پہلے ہی تباہی ہے،ریٹائرمنٹ لے لو۔جن پر کنگ خان نے ناقد کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اسے بڑوں سے ایسے بات نہ کرنے کی ہدایت کی اداکار نے لکھا کہ بیٹا بڑوں سے ایسے بات نہیں کرتے۔ایک صارف نے سوال کیا کہ آپ ایک مہینے میں کتنا کما لیتے ہیں جس پر کنگ خان کا کہنا تھا کہ کہ ہر دن پیار ہے شمار کماتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے