پاکستان

بی آر ٹی پشاور کے کنٹریکٹر نے غیر ملکی بینک کی جعلی گارنٹی بنوائی، فیصل واوڈا کا انکشاف

9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو نشانہ عبرت بنایا جائے، فیصل واڈا

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ بی آر ٹی پشاور کے کنٹریکٹر نے غیر ملکی بینک کی جعلی گارنٹی بنوائی۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ بی آر ٹی پشاور منصوبے میں جعلی بینک گارنٹی جمع ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی پشاور معاملے میں بینک گارنٹی پکڑیں مسئلہ حل ہوجائے گا لیکن کیا کریں یہ سب نااہل اور نکمے ہیں۔فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ عمران خان کو بار بار بتایا جاتا رہا کہ بی آر ٹی پشاور میں ڈیزائننگ کا مسئلہ ہے لیکن مسئلہ تو کرپشن کا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو جو لوگ مشورے دے رہے ہیں، وہ سابق وزیراعظم کو بند گلی میں لے کر جارہے ہیں۔سابق وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ پوچھتا ہوں زمان پارک کا گیٹ گرانے کی کیاضرورت تھی؟گھنٹی بجاتے وہ دروازہ کھول دیتے۔انہوں نے کہا کہ جانبداری صرف پی ٹی آئی کے کیسز میں نہیں ہورہی، پہلے بھی ہوتی رہی ہے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ 50 روپے کے اسٹیمپ پیپر پر نواز شریف یہاں سے رہا ہوکر چلے جاتے ہیں، شہباز شریف جب اقتدار لے رہے تھے، اس دن ان پر فرد جرم عائد ہونا تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے