بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 23.7°C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

فرح گوگی نے وکیل کے ذریعے نیب نوٹس کا جواب دے دیا

Wednesday, 22 March, 2023

سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی سہیلی فرحت شہزادی عرف فرح گوگی نے قومی احتساب بیورو (نیب) نوٹس کا جواب دےدیا۔فرح گوگی کے وکیل اظہر صدیق نے چیئرمین نیب کو نوٹس کا جواب بھجوادیا ہے۔فرح گوگی کے وکیل نے نیب نوٹس کے جواب میں کہا کہ فرحت شہزادی کا توشہ خانہ کیس سےکوئی تعلق نہیں۔وکیل نے جواب میں مزید کہا کہ نیب کسی بھی پرائیویٹ شخص سے تحقیقات نہیں کرسکتا، نیب سیاسی مخالفت میں نوٹس بھجوا رہا ہے۔فرح گوگی کے وکیل نے یہ بھی کہا کہ چیئرمین نیب طلبی کا نوٹس ختم کریں ورنہ عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں