میر افسر امان
پیر امین الحسنات 1923ءمیں صوبہ سرحد ،موجودہ صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر نوشہرہ کے قریب مانکی شریف میں پیدا ہوئے۔ دین اسلام کی سربلنددی کے لیے ہروقت تیار رہتے تھے۔ تحریک پاکستان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔پیر مانکی شریف امین الحسنات کے ہاں بانیِ پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناحؒ چوبیس نومبر1945ءمیں آئے اور قیام کیا۔ تحریک پاکستان کے متعلق آپ سے مشورے کیے۔ امن الحسنات قائد اعظمؒ کے دست راست تھے۔ اس زمانے میں صوبہ سرحد،خیبر پختونخواہ میں کانگریس کی حکومت تھی۔ قوم پرست لیڈر عبدالغفار خان کے بھائی ڈاکٹر خان کانگریسی لیڈرکی حکومت تھی۔ عبدالغفار خان چاہتے تھے کہ خیبر پختونخواہ جس کا اُس وقت نام صوبہ سرحد تھا بھارت میں شامل ہو یا پھر آزاد ہو کر پختونستان بنے۔ مگر جب تحریک پاکستان کے دوران یہ اعلان ہوا کہ صوبہ سرحد میں اس بات پر ریفرنڈم ہو گا کہ صوبہ سرحد پاکستان میں شامل ہونا چاہتا ہے یا بھارت میں۔اس پربھارت نے گانگریسی لیڈروں جن میں ڈاکٹر خان اور اسکا قوم پرست بھائی عبد الغفار خان تھا، ان کی ڈٹ کر مخالفت کی۔ صوبہ سرحد اور اس سے ملحقہ قبائلی علاقوں میں امین الحنات کے مرید بڑی تعداد میں تھے۔ جنہوں پیر امین الحسنات کے کہنے پر قائد اعظم ؒ کے دو قومی نظریہ پر عمل کرتے ہوئے ریفرنڈم میں پاکستان کےساتھ شمولیت کے حق میںووٹ دیا۔ پیر امین الحسنات نے صوبہ سرحد کے کونے کونے میں جا کر قائد اعظم ؒ کے دو قومی نظریہ اور قیام پاکستان کےل¾ے جد وجہد کی۔ کانگریس اور قوم پرستوں ،جو قائد اعظم ؒ کے مخالف اور ہندو لیڈر شپ کے بیانیہ کہ ، قومیں اُوطان سے بنتی ہیں کے حمایتی تھے، کا ڈٹ کر مقابلہ کر انہیں ریفرنڈم میں شکست فاش دلائی۔اس سلسلہ میں بانی پاکستان قائد اعظمؒ کو 1945 ءمیں صوبہ سرحد کے دورے کی دعوت دی۔ اسے قائد اعظمؒ نے قبول کیا اور صوبہ سرحد کا دورا کیا۔ دورے کے دوران قائد اعظمؒ نے صوبہ سرحد کے غیور عوام کو پاکستان بننے کے فواہد سے آگاہ کیا۔ دورے کے دوران اسلام سے محبت کرنے والے صوبہ سرحد کے عوام کو بتایا کہ پاکستان بننے کے بعد پاکستان میں اسلامی نظام حکومت قائم کیا جائے گا۔ جس سے عوام میں خوشحالی آئے گی۔ مسلمانوں کا ایک علیحدہ وطن ہو گا، جہاں مسلمان اپنے عقیدے کے مطابق زندگی بسر کر سکیں گے۔ صوبہ سرحد کے مسلمان قائد اعظمؒ کے اس وعدے پر لبیک کہہ کر1947ءکے ریفرنڈم میں کانگریس اور قوم پرستوں کو شکت دے کر ریفرنڈ م میں ۹۹ فی صد ووٹ دے کر پاکستان کی تاریخ میں اپنا نا درج کرایا۔ قائد اعظمؒ نے تو پورے برصغیر کے مسلمانوں سے وعدہ کیا تھا کہ پاکستان بننے کے بعد اس میں مدینے کی اسلامی ریاست طرز کا اسلامی نظام حکومت قائم کیا جائے گا۔ جس کہ وجہ سے اسلام سے محبت کرنے والے ہندوستان کے ان صوبوں کے مسلمانوں نے بھی پاکستان کے حق میں ووٹ دیا تھا جہاں پاکستان نہیں بننا تھا۔ اسی طرح قائد اعظمؒ نے ایک تحریری یقین دھانی پیر امین الحسنات کو بھی کرائی تھی۔ یہ تحریر اب بھی پیر مانکی شریف کی خانقاہ کی دیوار پر سبت ہے جسے اسلام سے محبت کرنے والا ہر مسلمان اب بھی دیکھ سکتا ہے۔ پیر امین الحسنات کی درخواست پر قائد اعظم ؒ نے تحریک آزادی رہنما عبدالحامد بدایونی کو صوبہ سرحد کے عوام کے دل گرمانے کے لیے دورے پر بھیجا ۔ عبدالحامد بدایونی نے صبہ سرحد کے کونے کونے میں جا کر عوام کو مسلمانوں کی علیحدہ مملکت پاکستان بننے کے فواہد سے آگاہ کیا۔ صوبے کے عوام نے انہیں خوش آمدید کہا۔ عوام میں قائد اعظمؒ کے دو قومی نظریہ کو آسان طریقے سے عوام کو سمجھایا۔ قائد اعظمؒ نے جب دیکھا کہ ہندو اپنی اکثریت کے بل بوتے پر انگریز کے ہندوستان سے جانے کے بعد مسلمانوں کو اپنا غلام بنا لیں گے۔ تو انگریزوں کو باور کرایا کہ ایک تو اخلاقی طور پر ہندوستان سے جانے کے بعد حکومت مسلمانوں کے حوالے کر کے جاﺅجو ہندوستان کے اصل حکمران تھے۔ جن کو ہندوستان پر ایک ہزار حکومت کرنے کی وجہ سے حکومت کرنے کا تجربہ حاصل ہے۔ ہندوﺅں کی توایک ہزار سال سے کوئی مرکزی حکومت نہ تھی۔ ویسے بھی ہندوستان میں دو بڑی قومیں ہندو اور مسلمان رہتے ہیں۔ ان کا مذہب الگ ہے۔ قائد اعظم کی یہ باتیں جو دو قومی نظریہ ہے ، سرحد کے عوام کو تفصیل سے عبدالحامد بداویونی نے اپنے دورے کے درمیان پیر امین الحسنات کے ساتھ مل کر بتائیں۔پیر امین ال حسنات نے علماءکا ایک وفد مولانا محمد گل کی قیادت میں”جمہوریت اسلامیہ آل انڈیا سنی کانفرنس“ کے قائد اعلیٰ مولانا سید محمد نعیم الدین مراد آبادی کی خدمت میں اندرون ہندوستان بھیجا۔ اس علماءکے وفد نے قائد اعظمؒ کا دو قومی نظریہ ان کے سامنے پیش کیا۔ اس کے بعد جمہورتَ اسلامیہ آل انڈیا سنی کانفرنس نے بنارس میں ایک اجتماع رکھا۔اس میں علماءاور عوام کے سامنے پیر امین الحسنات نے ڈھائی گھنٹے پر جوش تقریر کی۔ علماءاور عوام بہت خوش ہوئے۔
آپ اس جلسے میں کہا کہ ہم نے قائداعظمؒ کو باور کرا دیا ہے کہ جس طرح ہ اس وقت آپ کا ساتھ دے رہے ہیں اگر پاکستان بننے کے بعد آپ نے پاکستان میں برصغیر کی عوام کی تمناﺅں کے مطابق اسلامی نظام حکومت قائم نہیں کیا تو ہم آپ کی شدت سے مخالفت میں اُٹھ کھڑے ہوں گے۔ اس پر اس اجلاس میں متفقہ طور پر پاکستان کے حق میں قراداد منظور ہوئی۔1948ءمیں جمہورتَ اسلامیہ آل انڈیا سنی کانفرنس کے قائد اعلیٰ مولانا سید محمد نعیم الدین مراد آبادی لاہور تشریف لائے۔ پیر امن الحسنات ان سے ملاقات کے لیے لاہور تشریف لائے اور درخواست کی پاکستان میں اسلامی نظام حکومت کا خاکہ تیار کیا جائے، تاکہ قائد اعظمؒ سے اسے منظور کروائیں۔ اللہ کا کرنا کے قائڈؒ کو اللہ نے تین ماہ بعد اپنے پاس بلا لیا۔ یہ حقیقت ہے کہ پیر امین الحسنات اور دیگر علماءاس وقت صوبہ سرحد میں قائد اعظمؒ کے دو قومی نظریہ کو روشناس نہ کراتے نتو سرحد صوبہ پاکستان میں شامل نہ ہوتا۔تحریک پاکستان میں پیر امین الحسنات نے قید و بند کی تکلیفیں برداشت کیں۔پاکستان بننے کے بعد مسلم لیگ سے اختلاف پیدا ہوا۔خان عبدالقیوم خان سے نظریاتی اختلافات کی وجہ سے مسلم لیگ سے علیحدہ ہوگئے۔ اپنی عوامی مسلم لیگ بنائی۔ صوبہ سرحد کی پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کا کردار ادا کیا۔کہا کہ مسلم لیگ نے جوتحریک پاکستان کے دوران عوام سے اسلامی نظام حکومت کے جو وعدے کیے تھے وہ پورے کرے۔ مگر مسلم لیگ کے اپنے وعدے پورے نہ کرنے پر وہ سیاست سے دلبرداشتہ مایوس ہوگئے اور1955ءمیں سیاست چھوڑ کر دی۔ عوام کی روحانی پیشوائی کا مشن جاری رکھا۔ تحریک پاکستان کے دوران پاکستان کا مطلب کیا” لاالہ الا اللہ“ کا نعرہ لگا کر پاکستان حاصل کرنے والی مسلم لیگ برصغیر کے کے عوام سے اپنے وعدے سے پھر گئی تو اللہ نے اسے سزا کے طورپر”الف سے یے“ تک کئی ٹکڑوں میں بانٹ دیا۔ان بھی قوم کو پیر امین الحسنات جیسے اسلام سے حقیقی پیار کرنے والے علماءکی ضرورت ہے کہ وہ سیاست میں آ کر عوام کی اسلامی تربیت کریں۔ مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان جسے اللہ نے ایٹمی اور میزائیل طاقت بنا دیا ہے، کی رہنمائی کریں۔ اور ملک میں اسلامی نظام حکومت قائم کریں۔ پھر اللہ بھی مسلمانوں سے قرآن میں اپنے کیے گئے وعدے پورے کرے گا ۔ مفہوم کہ” بستیوں کے لوگ اگر اللہ کے بتائی ہوئی تعلیمات کے مطابق عمل کرتے تو اللہ ان پر آسمان سے رزق نازل فرماتا۔ زمین اپنی خزانے اُگل دیتی۔
کالم
تحریک آزادی کے عظیم ہیرو
- by web desk
- مئی 14, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 710 Views
- 1 سال ago
