پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی سمیت پانچ دیگر اراکین کے ساتھ پارٹی چھوڑنے کا اعلان۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے بڑے انکشافات کئے ہیں انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان سمیت دیگر اراکین نے بھی پارٹی چھورنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے واظح کیا ہے کہ ان کا گروپ باقعدہ اعلان پریس کانفرنس میں کرے گا۔
خرم لغاری نے پنجاب کابینہ کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے کہ پنجاب کابینہ میں شامل ہونے کا معیار کیا ہے۔
انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پارٹی کی پالیسی ہاتھی کے دانت دکھانے کے اور، اور کھانے کے اور سے مطابقت رکھتی ہے۔
یاد رہے کہ خرم لغاری ماضی میں بھی پارٹی پالیسیوں پر تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں اور جب سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف گروپ بنا تھا تو وہ اس میں بھی شامل تھے۔
پاکستان
تحریک انصاف کو بڑا دھچکہ، بڑے گروپ کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 28, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 513 Views
- 3 سال ago