خاص خبریں

توشہ خانہ کیس ، عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

عمران خان کو عید تعطیلات کے دوران ہراساں نہ کرنے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد کی سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی ۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کی عمران خان کے وکلانے چیئرمین پی ٹی آئی کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ آج بھی اسلا م آباد کی ہڑتال ہے اور تین روز سے ہڑتال چل رہی ہے ۔اس پر امجد پرویز نے کہا کہ وکلا کی ہڑتال میں عمران خان تو شامل نہیں ، اگر وکیل ملزم ہڑتال پر ہوتے تو عمران خان کو کمرہ عدالت میں ہونا چاہیے تھا ، ٹرائل کی استیج پر ملزم کی کمرہ عدالت میں حاضری لازم ہوتی ہے عمر ان خان کو آنا چاہیے اگر ا ن کے وکیل ہڑتال پرجانا چاہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے