علاقائی

تھر میں بارشیں سرمایہ کاری اور مقامی معیشت کے فروغ کا ذریعہ

تھر میں بارشیں سرمایہ کاری اور مقامی معیشت کے فروغ کا ذریعہ

نگرپارکر: تھر میں بارشیں علاقے میں سرمایہ کاری اور مقامی معیشت و روزگار کے فروغ کا باعث بن گئیں۔زیادہ بارشیں تھر میں زراعت اور لائیواسٹاک میں نمو کا باعث بن رہی ہیں اور سرسبز تھر سیاحوں کی توجہ کا بھی مرکز بن گیا ہے، کوئلے اور پاور جنریشن کے علاوہ صنعتی پیداوار میں استعمال ہونے والا اہم خام نمک بھی تھر کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے، جس کی پیداوار تھر کے علاقے انکاریو، موکھائی سے حاصل کی جارہی ہیں۔لسبیلہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اور حب سالٹ ریفائنری کے سربراہ اسماعیل ستار نے تھر کا مطالعاتی دورہ کرنے والے صحافیوں کو بتایا کہ علاقے میں زیرزمین نمک کی پیداواری سرگرمیاں نہ صرف مقامی صنعتوں کے لیے سستی لاگت پر خام مال کے حصول بلکہ علاقے کے مکینوں کے روزگار کا ایک بڑا ذریعہ ثابت ہو رہا ہے۔انھوں نے بتایا کہ تھر میں ہونے والی بارشیں نمک کے حصول کا اہم ذریعہ ہیں، بارش کے پانی کو ایک جھیل میں محفوظ کرنے کے لیے ایک بڑے علاقے کو لیز پر حاصل کیا گیا ہے، جہاں محفوظ پانی سے سال میں 8ماہ وقفے وقفے کے بعد زیرزمین نمک کو حاصل کیا جاتا ہے اور باقی ماندہ 4ماہ اس حاصل کردہ نمک کی پراسیسنگ پیکنگ اور ترسیل ہوتی ہے۔تھر سے حاصل ہونے والے صنعتی نمک کے حصول کے بعد اب مقامی صنعتوں کو بیرون ممالک سے درآمد کرنے کی ضروریات محدود ہوگئی ہیں، جس سے کثیر زرمبادلہ کی بچت ہورہی ہے، تھر میں بارش کے پانی سے نمک حاصل کرنے کے لیے موکھائی میں 1650 ایکڑ رقبے پر مشتمل جھیل بنائی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے