پاکستان کھیل

تیسرا ٹی ٹوئنٹی،انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دیدی

تیسرا ٹی ٹوئنٹی،انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دیدی

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی۔ 

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت  دی۔فل سالٹ 8،ڈیوڈ ملان 14اور ول جیک 40 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ہیری بروک 81اور بین ڈکٹ 69سکور بنا کر ناٹ آوٹ  رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے دییے گئے 222 رنز کے ریکارڈ ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے بابر اعظم، محمد رضوان، افتخار احمد اور حیدر علی دہرے ہندسے میں بھی نہ پہنچ سکے۔

قومی بیٹرز انگلش بولر مارک ووڈ کی تیز رفتار گیندوں کا سامنا نہیں کرپائے، انہوں نے بابر اعظم اور حیدر علی کو کیچ آؤٹ کروایا۔

مارک ووڈ کے ساتھ ساتھ سیم کرن اور اور ریس ٹوپلے بھی ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے اور قومی ٹیم پاور پلے میں ہی 4 وکٹوں سے محروم ہوگئی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

پاکستانی بولرز نے فل سالٹ کو 18 کے مجموعے پر چلتا کیا، لیکن انگلینڈ کی جانب سے پہلا میچ کھیلنے والے ول جیک نے 22 گیندوں پر 40 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم پر سے پریشر ختم کروادیا۔

انہوں نے ڈاؤڈ ملان کے ہمراہ 43 رنز کی پارٹنر شپ بنائی۔ 61 کے مجموعے پر ڈاؤڈ ملان آؤٹ ہوئے تو 82 کے مجموعے پر جیک بھی پویلین لوٹ گئے۔ دونوں کو عثمان قادر نے کیچ آؤٹ کروایا۔

اس کے بعد ہیری بروک اور بین ڈکِٹ نے کیریز سنبھالی اور پھر پاکستانی بولرز کی درگت بنادی۔

دونوں نے ناقابلِ شکست 69 گیندوں پر 139 رنز کی پارٹنر شپ بنا کر اپنی ٹیم کو 3 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز پر پہنچایا۔

ہیری بروک نے 35 گیندوں پر  8 چوکوں اور 5 بلند و بالا چھکوں کی مدد سے 81 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جبکہ بین ڈکِٹ نے 42 گیندوں پر 69 رنز بنائے۔

 پاکستان کی جانب سے عثمان قادر 2 وکٹیں لے کر نمایاں رہے جبکہ محمد حسنین ایک آؤٹ کرسکے۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز بالکل اچھا نہ رہا، کپتان بابر اعظم اور رضوان 8،8 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ مڈل آرڈر نے ایک بار پھر ٹیم کو دھوکا دے دیا۔حیدر علی3،افتخار احمد 6 اور خوشدل شاہ 29 رنز بناکر پویلین چلتے بنے۔اس کے علاوہ محمد نواز اور عثمان قادر صفر پر آؤٹ ہوئے، اس دوران شان مسعود نے کچھ مزاحمت کی اور رنز کی اننگز کھیلی پر وہ بھی پاکستان ٹیم کو کامیابی دلوانے میں ناکام رہے۔انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ نے 3 اور عادل رشید نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

یوں انگلینڈ نے پاکستان کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے