صحت

جاپانی افسرنے سگریٹ نوشی پر 4512رتبہ جرمانے کی مد میں 11000ڈالر ضائع کردیئے

جاپانی افسرنے سگریٹ نوشی پر 4512رتبہ جرمانے کی مد میں 11000ڈالر ضائع کردیئے

اوساکا: جاپانی سول افسر نے کل 14 برس میں لگ بھگ 4512 مرتبہ سگریٹ نوشی کرکے قواعد کی خلاف ورزی کی اور اس مد میں 11 ہزار ڈالر جرمانہ ادا کیا جو پاکستانی روپوں میں 31 لاکھ روپے کی خطیر رقم بنتی ہے۔جاپان میں دفاتر میں سگریٹ نوشی کے قوانین بہت سخت ہے لیکن ڈائریکٹر درجے کے ایک سرکاری افسر نے ہزاروں مرتبہ اس کی خلاف ورزی کی اور خوشی خوشی جرمانہ بھی ادا کیا۔ یہ رقم اس کی تنخواہ سے منہا کی گئی جو اب 31 لاکھ روپے یعنی 11 ہزار ڈالر بنتی ہے۔یوں 61 سالہ افسر نے 14 برس 6 ماہ کے دوران کل 4512 مرتبہ سگریٹ نوشی کی اور یوں اپنے قیمتی وقت کے 355 گھنٹے صحت اور رقم کی بربادی میں ضائع کردیئے۔ستمبر2022 میں ادارے کے افرادی قوت دفتر کو کئی شکایات اور درخواستیں موصول ہوئیں جن میں افسرکی تمباکو نوشی کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔ یہاں تک کہ اس نے کئی مرتبہ تمباکو نوشی پر پابندی کی خلاف ورزی کی اور امیدوار سے انٹرویو کےدوران بھی سگریٹ پیتا رہا۔معلوم ہوا کہ سگریٹ نوشی کی شدید طلب والا افسر مجموعی طور پر 14 لاکھ جاپانی ین جرمانہ دے چکا ہے۔ یہ رقم اس کی تنخواہ سے کاٹی گئی تھی۔ واضح رہے کہ جاپان میں تمباکونوشی کے قوانین دنیا میں سخت ترین ہیں اور ان پر بھاری جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri