جاپان کے اسپتال میں انتقال کرنے والے پاکستانی شہری کی میت کو سپرد آتش کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق راشد محمود لاہور کے رہائشی تھے اورکافی عرصے سے جاپان میں مقیم تھے جہاں انہوں نے ایک جاپانی خاتون سے شادی بھی کر رکھی تھی۔
راشد محمود علالت کےباعث اسپتال میں داخل تھے،گذشتہ دنوں ان کا انتقال ہوگیا جس کے بعد اسپتال انتظامیہ نے رائج طریقےکے تحت پاکستانی کی میت کو نذر آتش کردیا۔ پاکستانی مسلم کو سپرد آتش کیے جانے پر جاپان میں پاکستانی کمیونٹی نے اظہار تشویش کرتے ہوئےکہا ہےکہ پاکستانی سفارت خانہ جاپانی حکومت سے رابطہ کرکے اقدامات کرلیتا تو ایسانہ ہوتا۔
رپورٹ کے مطابق مرحوم پاکستانی کی جاپانی اہلیہ کا مسلم پاکستانی کمیونٹی سے رابطہ نہیں تھا۔ پاکستانی کمیونٹی کا کہنا تھا کہ 6 ماہ میں دوسرےپاکستانی ہیں جنھیں وفات کے بعد سپرد آتش کیا گیا۔