لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ شادمان جلا گھیرا اور جناح ہاس حملے کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب، مسرت جمشید چیمہ اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر سمیت 41 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے لاہور میں تھانہ شادمان جلا گھرا اور جناح ہاس حملے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ ، عمر ایوب ،اسد عمر سمیت 41 ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی ۔اس موقع پر مسرت چیمہ، جمیشد چیمہ، غلام محی الدین سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے جناح ہاس حملہ کیس میں 28 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 31 جولائی تک توسیع کا حکم دے دیا۔عدالت نے تھانہ شادمان جلا گھرا کیس میں 13 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 2 اگست تک توسیع کا حکم دے دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت نے اسد عمر اور عمر ایوب کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ شادمان ٹان اور تھانہ سرور روڈ میں جلا گھیرا کا مقدمہ تھانہ شادمان پولیس نے درج کررکھا ہے۔
پاکستان
جرائم
جلائو گھیرائو ، جناح ہائوس حملہ کیس ، عمرایوب سمیت 41 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع
- by Daily Pakistan
- جولائی 23, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 185 Views
- 5 مہینے ago