بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 27.2°C
Thursday, 18 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

اسموگ کا سبب بننے والی ہر چیز کیخلاف کارروائی ہوگی ، مریم اورنگزیب

Tuesday, 23 July, 2024

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعلی مریم نواز کی ماحول پر پالیسی دو ٹوک ہے، اسموگ کا سبب بننے والی ہر چیز کے خلاف کارروائی ہو گی۔سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے قصور کا دورہ کیا اور اسموگ کا باعث بننے والے زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹوں کو گروا دیا۔انہوں نے کہا کہ ماحول کو آلودہ کرنے اور اسموگ پھیلانے والے بھٹے اور کارخانے بند ہوں گے۔مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر ایک بھی بھٹہ نہیں چلنے دیں گے، زگ زیگ کے معیار پر پورا نہ اترنے والا بھٹہ گرا دیا جائے گا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ماحول دوست پالیسی کے تحت پلاسٹک بیگز پر پابندی لگائی، پنجاب بھر میں اسموگ کے خلاف آپریشن جاری ہے، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بھی چیک کیا جا رہا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *