وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ وہ جہاز جن کے اوپر بھارت کو بڑا غرور تھا، ہماری فضائیہ نے زمین پر پٹخ دیے، ہم نے بتا دیا کہ جو پاکستان پر میلی نگاہ ڈالے گا، ہم اس کا گھر تک پیچھا کریں گے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے نارووال میں تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ صبح شام پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا ملک اور فوج کے خلاف پروپیگنڈے میں مصروف تھا۔ان کا کہنا ہے کہ جتنی بہادرانہ اور دلیرانہ قیادت کا فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مظاہرہ کیا، تاریخ میں نہیں دیکھا۔
احسن اقبال نے کہا کہ 2019 میں بھی پاکستان پر بھارت نے حملہ کیا تھا، اس وقت کے وزیرِ اعظم نے اسمبلی میں کہا کہ پھر میں کیا کروں؟ کیا میں ہندوستان پر حملہ کر دوں؟ آج آپ کے وزیرِ اعظم نے مسلح افواج کو یہ نہیں پوچھا کہ اب ہم کیا کریں۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ دشمن کو ایسا جواب دیں کہ اسے پتہ لگ جائے، بتائیں کہ جو پاکستان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرے گا پاکستان اس کے چہرے پر زناٹے دار تھپڑ مارنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ جوں جوں بھارت ہوش میں آ رہا ہیخ بتا رہا ہے کہ ہاں پاکستان نے ہمارے جہاز مارے ہیں۔
پاکستان
جن جہازوں پر بھارت کو بڑا غرور تھا، وہ ہماری فضائیہ نے زمین پر پٹخ دیے: احسن اقبال
- by Daily Pakistan
- جون 1, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 114 Views
- 1 مہینہ ago
