پاکستان جرائم

جیل انتظامیہ نے بتایا علی امین گنڈاپور نہ آئیں انہیں داخل نہیں ہونے دیا جائیگا ، فیصل چوہدری

جیل انتظامیہ نے بتایا علی امین گنڈاپور نہ آئیں انہیں داخل نہیں ہونے دیا جائیگا ، فیصل چوہدری

بانی پی ٹی آئی کے وکیل ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ جیل انتظامیہ نے بتایا علی امین گنڈاپور نہ آئیں انہیں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو آج اڈیالہ جیل میں 9 مئی کے مقدمات میں پیش ہونا تھا۔انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی ہے۔فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ آج ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم ہونی تھیں، چالان کی نقول تقسیم نہیں ہوئیں اور سماعت 15 جولائی تک ملتوی کی گئی۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ 9 مئی کے مقدمات میں نامزد تمام ملزمان کو آج اڈیالہ جیل طلب کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے