بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

مرغی کی بریانی میں مرغی کی ران کیوں نہیں؟ شادی ہال میدان جنگ میں تبدیل

Wednesday, 26 June, 2024

پولیس نے معاملہ ختم کروایا لیکن دولہے نے شادی سے انکار کردی اور بارات واپس چلی گئی بھارت کی ریاست اتر پردیش میں شادی کی تقریب مرغی کی بریانی میں مرغی کی ران ہونے پر لڑائی ہوگئی۔شادی کی تقریب میں باراتیوں کا پارہ اس وقت ہائی ہوگیا جب انہوں نے محسوس کیا کہ بریانی میں مرغی کی ران موجود نہیں ہے۔بارتیوں میں سے بعض نے منتظمین سے بریانی میں مرغی کی ران کی عدم موجودگی کا اظہار کیا لیکن ہر بار ان سے مختلف بہانے کردیے گئے جس کے بعد بارتیوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا۔بات تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی تک پہنچ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے پورا پنڈال (شادی ہال) میدان جنگ کی صورت پیش کرنے لگا جس کے بعد پولیس کو طلب کرلیا گیا۔پولیس نے معاملہ ختم کروایا لیکن دولہے نے شادی سے انکار کردی اور بارات واپس چلی گئی۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں