پاکستان خاص خبریں

حکومت سازی ، آصف زرداری اور نواز شریف کی ملاقات آج ہوگی

حکومت سازی ، آصف زرداری اور نواز شریف کی ملاقات آج ہوگی

سابق صدر آصف علی زرداری اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے درمیان آج ملاقات ہوگی جس میں حکومت سازی کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے حکومت سازی کے لیے گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کی۔دوسری جانب نواز شریف کی دعوت پر ایم کیو ایم پاکستان کا وفد بھی لاہور پہنچ گیا ہے۔ وفد میں گورنر سندھ، خالد مقبول صدیقی، مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار شامل ہیں۔اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن وفاق میں مشترکہ حکومت بنانے کے لیے متحدہ سے تعاون کی درخواست کرے گی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاق، پنجاب اور بلوچستان میں پیپلز پارٹی کے بغیر حکومت نہیں بن سکتی۔انہوں نے کہا کہ پارٹی نے انہیں وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کیا ہے، فیصلہ تبدیل کرنے کے لیے دوبارہ سی ای سی سے رجوع کرنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے