پاکستان

حکومت کاعوام کو بڑاریلیف، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

پٹرول سستا ہونے والا ہے ؟حکومت نے بتا دیا

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ پندرہ روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہ لائی جائے گی ۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بیان جاری کیا ہے کہ پیٹرول، ڈیزل، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی،علاوہ ازیں اسحاق ڈار نے یہ اعلان بھی کیا کہ ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی مدت بھی 30 نومبر تک تو سیع کی گئی ہے۔
مزید برآں وزیر خزانہ نے واضح کیا کہ پیٹرول کی قیمت 224 روپے 80پیسے، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 235 روپے 30 پیسے آئندہ دو ہفتوں تک برقرار رہے گی ۔ جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 191 روپے 83 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 186 روپے 50 پیسے پر ہی برقرار رہے گی۔
وزیر خزانہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں مزید بتایا کہ حکومت نے فوری طور پر ایک لاکھ ڈالر تک مالیت کی ایل سیز کلئیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس وقت ایک لاکھ ڈالر مالیت کی ایل سیز کی تعداد 1365 ہے، حکومت نے یکم نومبر سے یہ تمام ایل سیز کلئیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 3 ماہ سے رکی ہوئی ایل سی میں بھی رعایت دی جائیگی ،پہلے 50 ہزار ڈالر تک ایل سی کو کلیئر کرنے کی اجازت دی تھی، اب ایک لاکھ ڈالر کی ایل سیز بھی یکم نومبر سے کلیئر ہو جائی گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اب مزید 1350 ایل سیز فوری کلیئر ہوجائیں گی،پہلے 4350 ایل سیز کلیئر کراچکے ہیں،مجموعی طور پر 8 ہزار سے زائد ایل سیز کی ہوئی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے