پاکستان

حکومت کی جانب سے ملک کے غریب ترین اضلاع کیلئے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز

حکومت کی جانب سے ملک کے غریب ترین اضلاع کیلئے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز

وزارت منصوبہ بندی نے ملک کے 20 غریب ترین اضلاع کیلئے 5 سالہ ترقیاتی منصوبے کا آغاز کردیا ہے۔
وزارت منصوبہ بندی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ منصوبے کے پہلے فیز کی تخمینہ لاگت 40 ارب روپے ہے، منصوبہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان اشتراک کی بنیاد پر مکمل ہوگا۔ منصوبہ سی ڈی ڈبلیو پی نے منظوری کیلئے ایکنک کو بھیج دیا۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان کی اقتصادی تاریخ میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا منصوبہ ہے۔
وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے 11، سندھ کے 5، خیبر پختونخوا سے 3 اور پنجاب سے1 ضلع شامل کیا گیا ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ بیشتر اضلاع حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں، یہ منصوبہ یوتھ ڈیولپمنٹ پروگرام کاحصہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri