متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے درخواست کی ہے کہ وہ پاکستان کی سلامتی و بقاء اور مسلح افواج اور ایم کیوایم کے درمیان پیدا کی گئی غلط فہمیوں کو دور کرنے کیلئے ایم کیو ایم کے وفد کو ملاقات کا موقع دیں، میں نے نہ کل کوئی سخت بات کہی تھی نہ آج کر رہا ہوں، جو میں نے کل کہا وہی آج کہہ رہا ہوں کہ ظلم و جبر کی حکومت یا حکمراں خواہ وہ سویلین ہوں یا فوجی میں ان کی حاکمیت ماننے سے انکار کرتا ہوں، مجھے اقتدار کا کوئی شوق نہیں، اگر ہوتا تو میں یا میرا کوئی بھائی گورنر، میئر، وفاقی یا صوبائی وزیر بنتا، اگر مجھے گرفتار کر کے پاکستان بھی لے جایا گیا تو میں خوشی سے پھانسی کے پھندے کو چوم لوں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو جناح گرائونڈ عزیزآباد میں 69 ویں جشن آزادی کے سلسلے میں منعقدہ اجتماع سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اپنے خطاب میں الطاف حسین نے عوام، آرمی چیف، مسلح افواج، رینجرز ،پولیس اور تمام سیاسی جماعتوں کو پاکستان کے 69 ویں جشن آزادی کی دلی مبارکباد پیش کی۔الطاف حسین نے کہا کہ پولیس ،رینجرز اور سرکاری اداروں کے ہاتھوں کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل، ان کی گرفتاریوں اور لاپتہ کیے جانے کے واقعات اور زیادتیوں کی وجہ سے ہم نے سندھ اسمبلی، قومی اسمبلی اور سینیٹ سے استعفے دیے ، ہمارا معاملہ اقتدار اور کرسی کا نہیں انصاف کا ہے ۔
پاکستان
خوشی سے پھانسی کاپھندہ چوم لوں گا:الطاف حسین
- by Daily Pakistan
- اگست 15, 2015
- 0 Comments
- Less than a minute
- 703 Views
- 9 سال ago