پاکستان

خیبر پختونخوا پولیس کا اساتذہ پر لاٹھی چارج شدت اختیار کر گیا، متعدد افراد ہسپتال منتقل

خیبر پختونخوا پولیس کا اساتذہ پر لاٹھی چارج شدت اختیار کر گیا، متعدد افراد ہسپتال منتقل

پشاور میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے پرائمری اسکولز کے اساتذہ اور پولیس کے درمیان تصادم ہوگیا۔
پشاور میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے پرائمری اسکولوں کے سرکاری اساتذہ سراپا احتجاج ہیں، مظاہرین نےگزشتہ 3 گھنٹوں سے خیبر روڈ کو دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بند کر رکھا ہے ۔
مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے ہوائی فائرنگ اور لاٹھی چارج کیا، جبکہ آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی۔ مظاہرین نے کئی گھنٹوں سے خیبر روڈ کو دونوں اطراف سے بند کیے رکھا۔ پرائمری ٹیچرز سروس اسٹرکچر اور دیگر مطالبات کے حق میں احتجاج کر رہے ہیں۔
پرائمری اسکول ٹیچرز سروس اسٹرکچر اور دیگر مطالبات کے حق میں احتجاج کر رہے ہیں، پولیس نے احتجاج کرنے والے اساتذہ پر لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی۔
ایس پی کینٹ محمد اظہر کا کہناہے کہ اساتذہ کے احتجاج کے دوران پھتراؤ سے 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ، احتجاج کے دوران گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں ۔
دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کے مطابق اسمبلی چوک پر شیلنگ کے نتیجے میں 4 افراد لیڈی ریڈنگ اسپتال لائے گئے، دو پولیس اہلکار اور دو عام شہری زخمی ہیں،زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri