دریائے سندھ میں خیر پور کے قریب سیلابی ریلے سے متعدد علاقے زیرِ آب آ گئے۔سیلابی ریلوں کے باعث بندوں پر دبا بڑھ گیا اور مزید کئی بندوں میں شگاف پڑنے سے 100 سے زائد دیہات زیرِ آب آ گئے ہیں۔دریائیسندھ میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے جس کی وجہ سے کپاس اور دیگر فصلیں بھی زیرِ آب آ گئیں اور لوگوں نے محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی شروع کر دی ہے۔متاثرین نے مطالبہ کیا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے لوگوں کو وہاں سے نکالنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
پاکستان
خیر پور ، سیلاب سے 100 سے زائد دیہات زیر آب ، متاثرین کی نقل مکانی
- by Daily Pakistan
- اگست 28, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 182 Views
- 4 مہینے ago