پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی اہلیہ دعا بھٹو نے شوہر کیخلاف خلع کا دعویٰ واپس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق دعا بھٹو نے فیملی کورٹ ملیر میں خلع کا دعویٰ دائر کیا تھا جسے اب انہوں نے رہائشی بنیاد پر واپس لیا ہے۔
دعا بھٹو نے مؤقف اپنایا کہ میں نے رہائش ضلع ملیر سے اولڈ کراچی منتقل کردی ہے جس وجہ سے ضلع ملیر کی کورٹ سے کیس واپس لے رہی ہوں، درخواست واپس لینے کی اجازت دی جائے۔
عدالت نے خلع کا دعویٰ واپس لینے پر کیس خارج کردیا۔
رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے 25 اکتوبرکو فیملی کورٹ میں خلع کا دعویٰ دائر کیا تھا۔
پاکستان
دعاء بھٹو نے حلیم عادل شیخ کیخلاف خلع کا دعویٰ واپس لے لیا
- by Daily Pakistan
- نومبر 15, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1106 Views
- 2 سال ago
