سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کےچیئرمین عمران خان عدالتی حکم کے باوجود دہشت گردی کے مقدمے میں تیسری بار بھی طلبی کے باوجود پولیس کی جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش نہ ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق سربراہ جے آئی ٹی نے عمران خان کوطلبی کا تیسرا نوٹس جاری کیا تھا اور انہیں آج شام 6 بجے تھانہ مارگلہ، اسلام آباد میں بلایا گیا تھا۔
عمران خان کو جاری نوٹس کے متن میں کہا گیا ہےکہ عمران خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوکرالزامات کاجواب دیں، انسداد دہشت گردی عدالت سے 12 ستمبر تک عبوری ضمانت حاصل کررکھی ہے۔
نوٹس میں کہا گیا تھاکہ عبوری ضمانت حاصل کرنے کے مجاز عدالتی حکم باوجود آپ شامل تفتیش نہیں ہوئے، نہ ہی آپ نے وقوعہ کے بارے میں اپنا مؤقف پیش کیا ہے۔
نوٹس کے متن کے مطابق آپ کو 9 اور 10 ستمبر کو بھی جے آئی ٹی نے مقدمے کی تفتیش کیلئے طلب کیا تھا، جے آئی ٹی آپ کی آمد کی منتظر رہی جبکہ آپ شامل تفتیش نہ ہوئے۔
جے آئی ٹی کے تیسرے نوٹس کے باوجود عمران خان پیش نہیں ہوئے۔
خیال رہے کہ جےآئی ٹی نےعمران خان کو اس سے قبل 9 اور10ستمبرکوبھی طلب کیاتھا۔
دوسری جانب سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیان دیا ہے کہ
الیکشن کمیشن کے فیصلے بند کمروں میں ہو تے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ منتخب نمائندے ہی عوام کی نمائند گی کا حق رکھتے ہیں، ریاستی اداروں کا اس مین کوئی کردار نہیں ہو نا چاہیے۔
پاکستان
خاص خبریں
دہشت گردی کیس، عمران خان پولیس کے سامنے پیش نہ ہوئے
- by Daily Pakistan
- ستمبر 11, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 753 Views
- 2 سال ago