پاکستان

راولپنڈی: عدالت کا شیخ رشید خاندان کو 2 ہفتوں تک لال حویلی سے نہ نکالنے کا فیصلہ

راولپنڈی: عدالت کا شیخ رشید خاندان کو 2 ہفتوں تک لال حویلی سے نہ نکالنے کا فیصلہ

راولپنڈی کی مقامی عدالت نے تاریخی لال حویلی سے شیخ رشید خاندان کی بے دخلی سے متعلق مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے دو ہفتوں تک شیخ رشید خاندان کو حویلی سے نہ نکالنے کا فیصلہ سنایا۔

محکمہ متروکہ وقف املاک کی جانب سے شیخ رشید کے بھائی شیخ صدیق کو جاری بے دخلی نوٹس کے خلاف درخواست پر فیصلہ سنا دیا گیا۔

ایڈیشنل سیشن جج خورشید عالم بھٹی نے متروکہ وقف املاک کے بے دخلی کے نوٹس پر عملدرآمد دو ہفتوں کے لیے روکتے ہوئے ہدایت کی کہ 12 اکتوبر کو محکمے کی جانب سے جاری بے دخلی نوٹس کی تاریخ سے پندرہ روز اپیل کی مدت ہے، تب تک کسی بھی قسم کی کاروائی نہ کی جائے، محکمہ متروکہ وقف املاک نے 19 اکتوبر تک مذکورہ جائیداد سے بے دخلی کا نوٹس جاری کر رکھا تھا۔

متروکہ وقف املاک نے ایک روز قبل اس املاک پر قبضہ کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے فیصلہ سنایا تھا، محکمہ متروکہ وقف املاک کی جانب سے جاری نوٹس بے دخلی کے خلاف درخواست پر آج عدالت کی جانب سے فیصلہ سنا دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے