روس نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق صدر ولادی میر پیوٹن نے ماسکو میں سالانہ خطاب کے دوران کہا کہ براکس گروپ میں سعودی عرب کی شمولیت کی حمایت کرتے ہیں۔ صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ امریکا کو چاہئے کہ شہزادہ محمد بن سلمان کی عزت کریں، تیل کی قیمت نہیں منڈیوں میں استحکام ضروری ہے۔
پیوٹن نے امریکی عہدیداروں کے دورہ تائیوان کو اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ تائیوان چین کا حصہ ہے، امریکی حکام کا دورہ جارحیت تھی، امریکا چین سے تعلقات خراب کرکے غلطی کر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ روس یورپ کا دشمن نہیں، یورپ چاہے تو یوکرین کا مسئلہ پُرامن طور پر حل ہوسکتا ہے لیکن مغرب کو کوئی حق نہیں کہ وہ سب کو اپنے راستے پر چلائے۔
دنیا
روس سعودی تعلقات میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 28, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 743 Views
- 2 سال ago