دنیا

روس میں دہشتگرد حملہ ، ہلاکتوں کی تعداد 93 ہوگئی

روس کے دارالحکومت ماسکو کے قریب کنسرٹ ہال پر حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 93 ہو گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس حملے میں 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں اور اس حملے کی ذمہ داری بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کر لی ہے۔دوسری جانب ماسکو حملے سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے یوکرین کے صدارتی مشیر نے کہا ہے کہ یوکرین کا ماسکو کنسرٹ ہال پر حملے سے کوئی تعلق نہیں۔روسی میڈیا کے مطابق رات 8 بجے کے قریب تین دہشت گرد کراکس سٹی ہال میں داخل ہوئے۔ اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی اور ہال میں موجود لوگوں پر بم پھینکے جس سے عمارت کو آگ لگ گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے