پی ٹی آئی ترجمان رﺅف حسن نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان نے صدر پاکستان عارف علوی کو پیغام بھجوایا ہے کہ مجھے کسی بھی صورت میں صدارتی اختیار کے تحت خود کو ملنے والی سزاﺅں کی معافی نہیں چاہئے۔ پارٹی کے انفارمیشن سیکریٹری نے کہا کہ صدر مملکت کے پاس آئینی اختیار ہے کہ وہ کسی بھی عدالت کی طرف سے سنائی جانے والی سزا معاف کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف حلقوں، بشمول سوشل میڈیا سے ایسے مطالبات سامنے آرہے ہیں کہ صدر علوی کو عمران خان کی سزائیں معاف کر دینا چاہئیں۔
پاکستان
سزاﺅں کی معافی نہیں چاہیے ، عمران خان کا صدر علوی کو پیغام
- by Daily Pakistan
- فروری 27, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 393 Views
- 10 مہینے ago