پاکستان خاص خبریں

سعودی شہزادے کوبڑا منصب مل گیا

سعودی شہزادے کوبڑا منصب مل گیا

سعودی عرب کے فرمانرواں شاہ سلمان نے ولی عہد اور بیٹے محمد بن سلمان کو مملکت کا وزیراعظم مقرر کردیا۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی رپورٹ کے مطابق خادم الحرمین الشرفین نے کابینہ میں تبدیلی کا فرمان جاری کردیا۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے منگل کو شاہی فرمان جاری کرکے شہزادہ محمد بن سلمان کو منسٹرز کونسل کا سربراہ (وزیراعظم) مقرر کیا۔
ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے متعدد شاہی فرامین جاری کیے ہیں جس کے مطابق نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کو وزیر دفاع مقرر کیا گیا ہے۔
شاہی فرمان کے مطابق ’شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز ولی عہد اور منسٹرز کونسل کے سربراہ ہوں گے۔ یہ فیصلہ سعودی آئین کی دفعہ 56 اور منسٹرز کونسل کے قانون میں مذکور متعلقہ احکام سے استثنائی طور پر کیا گیا ہے‘۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم مقرر ہونے سے قبل ولی عہد محمد بن سلمان نائب وزیراعظم اور وزیردفاع تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے