وزارت مذہبی امور نے 35 پاکستانی حجاج کے انتقال کی تصدیق کردی۔ڈی جی پاکستان حج مشن عبدالوہاب سومرو کے مطابق 18 جون سہ پہر 4 بجے تک مشاعر میں 9 پاکستانیوں کی اموات ہوئیں۔ منی میں 4، عرفات 3 اور مزدلفہ میں 2 پاکستانیوں کی اموات ہوئیں۔ان کا بتانا ہے کہ 20 پاکستانی حجاج کی اموات مکہ اور 6 مدینہ میں ہوئیں، درجہ حرارت 50 ڈگری ہونے کے سبب یہ مشکل حج تھا۔عبدالوہاب سومرو نے کہا ہے کہ اس سال حج کے دوران پاکستانیوں کی شرح اموات گزشتہ سال کے مقابلے میں کم رہی، جاں بحق پاکستانیوں کی تدفین مکہ کے الشرائع قبرستان اور جنت البقیع میں کی گئی۔عبدالوہاب سومرو نے کہا ہے کہ عازمین کو بے یارو مددگار چھوڑنے کے سوشل میڈیا پر الزامات بے بنیاد ہیں، ہم سعودی حکومت کی معلومات پر بھروسہ اور بعدازاں خود بھی تصدیق کرتے ہیں۔
پاکستان
خاص خبریں
سعودی عرب میں 35 پاکستانی حجاج کے انتقال کی تصدیق
- by Daily Pakistan
- جون 20, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 726 Views
- 8 مہینے ago