سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں گرمی کی شدت برقرار ہے، سبی ملک کا گرم ترین شہر بن گیا، جہاں 47 ڈگری کی گرمی 51 ڈگری محسوس کی گئی۔
نواب شاہ، دادو اور سکھر میں 45 ڈگری کی گرمی 50، بہاولپور میں 42 ڈگری کی گرمی 49، ملتان میں 41 ڈگری کی گرمی 48، تربت میں 42 ڈگری کی گرمی 47، حیدرآباد اور فیصل آباد میں 41 ڈگری کی گرمی 45 محسوس کی گئی۔
خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں 39 ڈگری کی گرمی 44 محسوس کی گئی لاہور میں 38 ڈگری کی گرمی 41 اور کراچی میں 36 ڈگری کی گرمی 41 ڈگری محسوس کی گئی۔
بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دبا ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سسٹم کراچی سے ایک ہزار کلومیٹر دور ہے۔پاکستان کے ساحلی علاقوں کو خطرہ نہیں، سسٹم بھارتی ساحل سے گزرنے کے بعد کم زور ہونا شروع ہوجائے گا۔
پاکستان
سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں گرمی کی شدت برقرار
- by Daily Pakistan
- مئی 24, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 105 Views
- 1 مہینہ ago
