پاکستان

سندھ میں سیلاب متاثرہ خواتین بااثر زمینداروں کی قید میں

سندھ میں سیلاب متاثرہ خواتین بااثر زمینداروں کی قید میں

صوبہ سندھ میں سیلاب متاثرین قدرتی آفات کا سامنا کرنے کے ساتھ ساتھ زمینی خداوں سے بھی نبرد آزما ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ میں سیلاب کے باعث نشیبی علاقوں میں رہنے والے افراد کی زندگیاں مزید مشکلات کا شکار کسی کا پیارا چل بسا اور کسی نے بھوک کو پیٹ کی غزا بنا لیا بے ثرو سامانی کا شکار لوگ مسیحا کے منتظر۔
ان تمام مشکلات کو جھیلنے کے بعد سیلاب متاثرین کو زمینی خداؤں کے قہر کا بھی سامنا ہے، اسی نو عیت کا ایک واقعہ جیکب آباد میں پیش آیا جہاں با اثرزمیندار نے کسان کی دو خواتین کو نجی جیل میں قید کرلیا۔
بااثرزمیندار نے خواتین کے عزیز واقارب کو دھکمی دی کہ بارشوں سےتباہ ہونیوالی فصل کی قیمت ادا کرو اور خواتین کو لےجاؤ۔
متاثرہ افراد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بارشوں سےفصلیں تباہ ہوئیں، قیمت کہاں سےاداکریں؟، تھانے شکایت لیکرگئےتو پولیس نےمدعی کےساتھی کوحوالات میں بند کردیا۔
نظیر کھوسو نامی شخص نے بتایا کہ خواتین زمیندار کی قید میں ہیں اور ہمارے بچےتڑپ رہے ہیں، حکام بالانوٹس لیکر ہماری خواتین کو با اثرزمیندار کی نجی جیل سےرہا کروائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri