پاکستان خاص خبریں معیشت و تجارت

سٹاک مارکیٹ میں ایک اور تاریخ ساز دن ، 78 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور

سٹاک مارکیٹ میں ایک اور تاریخ ساز دن ، 78 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور

پاکستان اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 78 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔ عید کی تعطیلات کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی، 1400 سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے ہنڈریڈ انڈیکس 78 ہزار تک پہنچ گیا۔ 148 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈنگ۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ میں سو انڈیکس 76 ہزار 707 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔عید کی تعطیلات کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک سطح پر امریکی کرنسی کی قدر میں 20 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 70 پیسے کا ہوگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے