معیشت و تجارت

سٹیٹ بینک سمیت5بڑے بینک ڈیری فارمرز کوقرضے دینگے

bank

کراچی:سٹیٹ بینک سمیت دیگر 5بڑے بینکوں نے ڈیری فارمز کو آسان شرائط پر قرضے فراہم کرنے پر آمدگی ظاہر کی ہے۔گزشتہ روز بھینس کالوجی میں ایک بینک کے تعاون سے ڈیری فارمرز کے لئے ڈیری اور کیٹل فارمنگ سے متعلق آگاہی سیشن کا اہتمام کیا۔اس موقع پر رضوان خلیل شمسی،محکمہ لائیو سٹاک،پارٹنر بینکوں کے نمائندے اور ڈیری فارمرز بھی موجود تھے۔ڈیری فارمرز کی قیادت صدر ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن پاکستان شاکر عمر گجر نے کی۔سٹیٹ بینک کی جانب سے ڈیری فارمرز کو اس شعبے کی ترقی کیلئے مرکزی بینک کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات اور اس ضمن میں دستیاب قرضوں کی سکیموں سے متعلق آگاہ کیا۔ڈیری فارمرز کو یہ بھی بتاگیا گیا کہ سٹیٹ بینک سمیت دیگر پانچ پارٹنرز بینک ڈیری فارمرز کو آسان شرائط پر قرضے فراہم کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے