پنوعاقل میں سکھر ملتان موٹروے پر تیز رفتار ٹرک نے کار کو ٹکر مادی، حادثے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔سکھر پولیس کے مطابق حادثہ سکھر ملتان موٹر وے ایم فائیو پر پنوعاقل میں دادلو کے قریب پیش آیا جہاں ملتان جانے والی کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر ٹرک سے جا ٹکرائی۔پولیس کے مطابق حادثے میں کار میں سوار خاتون سمیت 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔پولیس کا کہنا تھا کہ کار سوار افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی تاہم زخمی اور لاشوں کو ایمبولینس کے ذریعے تعلقہ اسپتال پنوعاقل منتقل کردیا گیا۔
پاکستان
سکھر ملتان موٹروے پر ٹرک اور کار میں تصادم ، 4 افراد جاں بحق
- by Daily Pakistan
- اگست 23, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 167 Views
- 5 مہینے ago