بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Sunday, 21 June 2026 | پاکستان: 6 محرم 1448

بھلوال کے قریب موٹروے پر کار سے لاہور کی فیملی کے 4 افراد کی لاشیں بر آمد

Friday, 23 August, 2024

پنجاب کے شہر بھلوال کے قریب موٹروے پر کار سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ ڈرائیور نیم بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق بھلوال کے قریب کار سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جاں بحق افراد کی شناخت 25 سالہ ثمر، 55 سالہ رومیلہ، 30 سالہ مہر اور 6 سالہ بچہ عون علی کے نام سے ہوئی ہے۔کار ڈرائیور عمر قاسم کو بے ہوشی کی حالت میں ریسکیو1122 نے اسپتال منتقل کردیا جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔بدقسمت فیملی میکلوڈ روڈ لاہور کی رہائشی ہے، جو کار نمبر ایل ای ایف 7339 پر لاہور سے اسلام آباد جارہی تھی جبکہ لاشوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق موٹر وے پر کار سوار فیملی کے چاروں افراد کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی جبکہ کار سوار 4 افراد کی پر اسرار ہلاکت زہر دینا یا زہر یا کھانہ کھانا قیاس کیا جارہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *