پاکستان

سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن ، 8 دہشتگر د ہلاک

سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن ، 8 دہشتگر د ہلاک

سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد دہشت گرد کمانڈر سحر جانان سمیت 8 دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاکآئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مارا گیا دہشت گرد 16 مارچ کو میر علی میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث تھا، مارا گیا دہشت گرد سحر جانان قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔یاد رہے کہ 2 روز قبل شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 جوان شہید ہوگئے تھے۔ جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد بھی مارے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے