بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 26.1°C
Thursday, 27 August 2026 | پاکستان: 15 ر بیع الاول 1448

ملک بھر میں بجلی کے بعد گیس مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں

Monday, 18 March, 2024

سندھ اور بلوچستان کے بعد پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بھی گیس کی قیمتوں میں اضافے کی تیاریاں کر لی گئیں۔سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے گیس کی قیمت میں مزید 147 فیصد اضافے کے لیے اوگرا کو درخواست دے دی۔کمپنی نے 2,646 روپے 18 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کی قیمت میں اضافے کی درخواست کی ہے اور 4446.89 روپے کی نئی اوسط قیمت مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔نیڈل ناردرن نے 189 ارب 18 کروڑ روپے کے ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ لگایا ہے، اوگرا نیڈل ناردرن کی درخواست کی سماعت 25 مارچ کو لاہور میں کرے گا، اوگرا کے مطابق 27 مارچ کو پشاور میں بھی سماعت ہوگی۔درخواست منظور ہونے پر گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *