پاکستان

سیاسی استحکام کیلئے الیکشن اصطلاحات ضروری ہیں ، سراج الحق

سیاسی استحکام کیلئے الیکشن اصطلاحات ضروری ہیں ، سراج الحق

ملاقات کے بعد سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے استحکام کے لیے الیکشن اصلاحات ضروری ہیں، جن کے بغیر الیکشن پہلے دن ہی متنازعہ ہوجاتے ہیں۔
عمران خان سے ملاقات کے بعد سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا ہے کہ آج ہم عمران خان کی عیادت کے لیے آئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔


سراج الحق نے کہا کہ موجودہ الیکشن یرغمال ہوتے ہیں جس کے پاس پیسہ ہوتا ہے وہ پیسہ خرچ کرتا ہے، اسٹیبلشمنٹ نے عوام سے وعدہ کیا ہے کہ وہ غیر جانبدار رہیں گے، اگر ادارے نے خود غیر جانبدار رہنے کا اعلان کیا ہے تو ہمیں چاہئے کہ ایک طریقہ کار بنالیں۔
میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق نے کہا سیاست دانوں کے آپسی جھگڑوں سے معیشت تباہ ہو رہی ہے۔ آئندہ الیکشن سے قبل الیکشن ریفارمز ہونی چاہئیں جس پر سب کا اتفاق رائے ضروری ہو۔
جماعت اسلامی کے وفد نے عمران خان سمیت حملے میں زخمی ہونے والے کارکنان کی شفایابی کیلئے دعا کی۔ ملاقات میں مرکزی نائب صدر تحریک انصاف سینیٹر اعجاز چودھری، سندھ کے صدر علی حیدر زیدی اور دیگر بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri