معیشت و تجارت

سیلاب متاثرین کیلئے55کروڑ40لاکھ ڈالر کے امدادی پیکج کی منظوری

selaab funds

اسلام آباد:ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی)نے پاکستان کیلئے55کروڑ40لاکھ ڈالر مالیت کے امدادی پیکج کی منظوری دے دی ہے۔اے ڈی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے پاکستان کیلئے منظور کیے جانے والے پیکج میں نئے اور دوبارہ مختص کیے گئے فنڈز شامل ہیں۔رواں برس تباہ کن سیلاب کے بعد پاکستان میں بحالی اور تعمیر نو کی کوشش میں مدد اور موسمیاتی تغیر کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے55کروڑ40لاکھ ڈالر کے مالیاتی پیکج کی منظوری دی گئی ہے اور پاکستان کے لئے منظور کیے جانے والے مالیاتی پیکج میں سیلاب سے نمٹنے کی کوشش میں مدد کے لئے موجودہ قرضوں سے 7کروڑ10لاکھ ڈالر کی اضافی رقم بھی شامل ہے جو کہ سیلاب سے متاثرہ صوبوں بلوچستان،خیبرپختونخوا اور سندھ میں فارم واٹر مینجمنٹ اور ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو پر خرچ کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri