پاکستان

سینیٹ کمیٹی نے انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025 کی منظوری دیدی

سینیٹ کمیٹی نے انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025 کی منظوری دیدی

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا، جس میں چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 2026 میں 43 فیصد اور 2027 میں 42 فیصد ٹیکس ہوگا۔چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ 70 ارب روپے کا سالانہ نقصان ہو رہا تھا اس پر قابو پایا گیا ہے۔ یہ بل جس پر گفتگو کی جارہی ہے آرڈیننس کے ذریعے نافذ ہوگیا ہے۔راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ بینکوں کے اکانٹنگ سال پر ٹیکس لگتا ہے جو ان سے لے لیا گیا ہے، انکم ٹیکس یا سپر ٹیکس الگ ہیں۔اجلاس کے دوران وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بولے منافع پر ٹیکس بڑھایا جائے، اس پر کام کر رہے ہیں، مراعات دینے کے دوسرے طریقے موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری قرض کی ضرورت ہوتی ہے اس لیے بینک آگے آجاتے ہیں۔ بینکوں پر ٹیکس کی شرح کے حوالے سے سالانہ بنیادوں پر تبدیلی کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے