.سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کیے گئے دو آپریشنز میں تین افراد مارے گئے
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ ان کے خلاف 22 اور 23 ستمبر کی درمیانی شب شیخ بدین کے پہاڑی علاقے میں کارروائی کی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پاک فوج کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمدہوا،ہلاک دہشت گرد ٹارگٹ کلنگز اور سیکیورٹی فورسز کیخلاف دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث تھے،آئی ایس پی آر کے مطابق 22 اور 23 ستمبر کی درمیانی شب کارروائی شیخ بدین پہاڑی علاقے میں کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ضلع سوات کے عام علاقے چارباغ میں بھی کارروائی کی، انٹیلی جنس کی اطلاعات پر ایک ہائی پروفائل دہشتگرد کی مشتبہ موجودگی پر آپریشن کیا گیا،سکیورٹی فورسز سے مقابلے کے دوران دہشت گرد مارا گیا،مارے گئے دہشتگرد سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمدہوا، ہلاک دہشتگرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم تھا۔
پاکستان
سیکیورٹی فورسز کی بڑی کاروائی،2 دہشتگرد ہلاک
- by Daily Pakistan
- ستمبر 23, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1165 Views
- 3 سال ago
