پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماں شبلی فراز اور اجمل صابر کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اشتیاق براہیم اور جسٹس وقار احمد نے حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔عدالت نے درخواست گزاروں کی حفاظتی ضمانت کی درخواستیں بھی منظور کر لیں۔وکیل نے کہا کہ شبلی فراز سینیٹر ہیں اور اجمل صابر فارم 45 کے مطابق ایم این اے ہیں۔جسٹس وقار احمد نے پوچھا کہ یہ فارم 45 کیا ہے؟ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ فارم 45 کے مطابق اجمل صابر الیکشن جیتے تھے، لیکن انہیں شکست ہوئی۔جسٹس وقار احمد نے کہا کہ جن کے پاس فارم 45 ہے وہ ایم این اے نہیں، سابق ایم این اے ہیں۔ جس کے بعد عدالت نے درخواست گزاروں کی 3 ہفتے کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔
پاکستان
معیشت و تجارت
شبلی فراز اور اجمل صابر کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 22, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 127 Views
- 2 مہینے ago