کوئلہ کان حملے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے مزدوروں کے لیے امدادی رقم فراہم کی گئی۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق 14 جاں بحق کان کنوں کے لواحقین کو 15.15 لاکھ اور 6 زخمیوں کو 5.5 لاکھ روپے دیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ 7 جاں بحق اور ایک زخمی کان کن کے گھر کی مالی امداد کی جائے گی۔یاد رہے کہ 11 اکتوبر کو کوئلے کی کان پر دہشت گردوں کے حملے میں 21 مزدور جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے تھے۔





