پاکستان

شیخوپورہ میں 8 افراد کے اندوہ ناک قتل پر وزیر اعلیٰ کا نوٹس

ایوان وزیراعلیٰ سے ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی، خود باقاعدگی سے جائزہ، پرویز الٰہی

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے شیخوپورہ میں 8 افراد کے اندوہ ناک قتل پر پنجاب پولیس کی کارکردگی پر نا صرف نوٹس لیا اور شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے، غفلت برتنے پر تھانہ نارنگ کے ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار معطل کر دیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لندن میں موجود وزیراعلیٰ پنجاب نے آئی جی پولیس فیصل شاہکار سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور شیخوپورہ واقعے پر رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کو رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزم فیض کا میڈیکل معائنہ کرایا جارہا ہے، ملزم نے دو روز قبل بھی دو شہریوں کو زخمی کیا تھا، تھانہ نارنگ کے پولیس اہلکاروں نے اطلاع ملنے کے باوجود کوئی کارروائی نہ کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ متعلقہ ایس ایچ او اور اہلکار پہلے واقعے پر کارروائی کرتے تو یہ واقعہ پیش نہ آتا، ایس ایچ او اور اہلکاروں نے سنگین غفلت کا بدترین مظاہرہ کیا۔.
چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پولیس کی روایتی سستی اور غفلت سے 8 بیگناہ افراد کی جان چلی گئی، غفلت کے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزم فیض کا میڈیکل معائنہ کرایا جارہا ہے، ملزم فیض نے دو روز قبل بھی دو شہریوں کو زخمی کیا تھا، تھانہ نارنگ کے پولیس اہلکاروں نے اطلاع ملنے کے باوجود کوئی کارروائی نہ کی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے آئی جی پولیس کو ہدایت کی کہ متاثرہ خاندانوں کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے، آئی جی پنجاب ذاتی نگرانی میں افسوسناک واقعے کی تفتیش کرائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے