کراچی:پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ صبور علی کا کہنا ہے کہ اگر انہوں نے وائٹننگ انجیکشن لگوائے ہوتے تو بڑے ڈرامہ کررہی ہوتیں۔اداکارہ صبور علی سے ان کے شوہر علی انصاری کے ہمراہ رنگ گورا کرنے کے انجکشن سے متعلق وائرل ہونے والی سوشل میڈیا پوسٹ کے حوالے سیسوال کیا کہ وہ وائٹننگ انجیکشن لگواتی ہیں؟جس پر صبور علی نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصویر وائٹننگ کے بجائے وٹامن کے انجکشنز کی تھی کیوں کہ ہم اتنا کام کرتے ہیں ہماری جلد خراب ہوجاتی ہے ہمیں مستقل کام کرنا ہوتا ہے اس لئے وہ انجکشن ہم نے انرجی کے لئے لگوائے تھے۔صبور کا کہنا تھا کہ”اگر ہم نے وائٹننگ انجیکشن لگوائے ہوتے تو میں اب تک گوری ہوچکی ہوتی اور کئی چینلز پر بڑے بڑے ڈرامے کررہی ہوتی لہٰذا ایسا کچھ نہیں ہے اور نہ ہی کوئی ایسی چیز ہے جو انسان کو گورا کرسکے۔صبور علی نے بتایا کہ اس وقت تو ہم مان جاتے تھے لیکن اگر اب ایسا کہا جائے تو یہی جواب دیتے ہیں کہ ایسا ہی ہے آپ نے لینا ہے تو لیں ورنہ آپ کی مرضی ہے۔
انٹرٹینمنٹ
صبور علی رنگ گورا کرنے کیلئے کونسا انجکشن لگواتی ہیں؟انٹرویو
- by Daily Pakistan
- دسمبر 8, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 589 Views
- 2 سال ago