پاکستان

صدر زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف ودیگر کی ایسٹر کی مبارکباد

صدر زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف ودیگر کی ایسٹر کی مبارکباد

صدر آصف علی زرداری نے ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد دی ہے۔آصف زرداری نے مسیحی برادری کے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مسیحی برادری پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے، مسیحی برادری نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔انہوں نے کہا کہ آج ہم پاکستان کی ترقی میں اقلیتوں کے کردار کو سراہتے ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کا آئین تمام اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے، ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اقلیتوں سمیت پوری قوم کو مل کر کام کرنا ہوگا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے ایسٹر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ پاکستان اور پوری دنیا کی مسیحی برادری کو ایسٹر کے تہوار پر مبارکباد پیش کرتے ہیںانہوں نے کہا کہ ایسٹر ہمیں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی محبت، رواداری اور معافی کی یاد دلاتا ہے اور ان اقدار کو اپنا کر ہم دنیا کو امن اور ہم آہنگی کا گہوارہ بنا سکتے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے قیام اور اس کی سماجی و اقتصادی ترقی میں مسیحی برادری کا بڑا کردار ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ پاکستان مختلف عقائد اور ثقافتوں کا حسین امتزاج ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri