پاکستان خاص خبریں

صوبے بھر میں سرمائی کھیلوں کے پروگرامز کا انعقاد کیا جارہاہے،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے سکردو میں ونٹر سپورٹس فیسٹیول کے حوالے سے منعقدہ آئس ہاکی کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے سکردو میں ونٹر سپورٹس فیسٹیول کے حوالے سے منعقدہ آئس ہاکی کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کا ویژن گلگت بلتستان کو سرمائی کھیلوں کا مرکز بنانا ہے، اسی سلسلے میں صوبے بھر میں سرمائی کھیلوں کے پروگرامز کا انعقاد کیا جارہاہے، سرمائی کھیلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات فراہم کئے جارہے ہیں، مستقبل میں بین الاقوامی کھیلوں میں بھی گلگت بلتستان کے کھلاڑی نمائندگی کریں گے، سرمائی کھیلوں کے انعقاد سے گلگت بلتستان میں بین الاقوامی سیاحت کو فروغ ملے گا، جس سے معاشی سرگرمیاں بھی پیدا ہوں گی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے اس موقع پر ونٹر سپورٹس اتھارٹی کا قیام کا بھی اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے آئس ہاکی ٹورنامنٹ میں ونر ٹیم کیلئے ایک لاکھ اور رنر اپ ٹیم کیلئے 50ہزار روپے کا اعلان کیا۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہاکہ سرمائی کھیلوں کے وسیع پیمانے پر فروغ کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے سکردو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یادگار شہداء میں لگائے جانے والے مختلف سٹالز کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہاکہ زرعی شعبہ اور چھوٹے کاروبار کے فروغ کیلئے مقامی لوگوں کو بھرپور وسائل فراہم کئے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے مختلف سٹالز کا دورہ کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri